ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے ہاڈولّی میں آٹورکشہ کی بائک سے ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

بھٹکل کے ہاڈولّی میں آٹورکشہ کی بائک سے ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Thu, 05 Jul 2018 11:31:29    S.O. News Service

بھٹکل 5/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے ہاڈولّی دیہات میں آٹو رکشہ اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت سریش جٹپّا نائک (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات کی صبح   پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ  ہاڈولّی  دیہات کے کُندور کا  رہنے والا  سریش جٹپا نائک بھٹکل میں ایک ہوٹل میں باورچی  تھا، صبح ڈیوٹی کے لئے  اپنے گھر ہاڈولی سے بھٹکل جارہا تھا جبکہ مسافروں سے بھرا رکشہ بھٹکل سے ہاڈولی کی طرف جارہا تھا، دونوں کی آمنے سامنے سے خطرناک ٹکر ہوئی۔ سریش کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا، مگر بتایا گیا ہے کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اُس نے دم توڑ دیا۔

حادثہ میں آٹو رکشہ پر سوار سبھی مسافر سمیت ڈرائیوربھی  محفوظ رہا۔

سریش کی دو   ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کافی لوگ بھٹکل سرکاری اسپتال میں جمع ہوگئے اور گھروالوں سے تعزیت کرتے ہوئے  میت کا آخری دیدار کیا۔

بھٹکل مضافاتی پولس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ہاڈولّی بھٹکل شہر سے قریب 15 کلومیٹر دور واقع ہے۔

 


Share: